ڈیرہ مراد جمالی: نصیر آباد میں مبینہ سیاہ کاری کے نام پر دہرا قتل، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب


ڈیرہ مراد جمالی ( ڈیلی قدرت کوئٹہ) تمبو میں مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے خاتون سمیت2افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق نصیراباد تمبو منجھوشوری پولیس تھانے کی حدود روپا شاخ گوٹھ اللہ بخش مین مبینہ طورپر سیاہ کاری کے الزام میں ایک خاتون اور انکے مبینہ اشنا کو فایرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے مین کامیاب ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

WhatsApp
Get Alert