عمران خان کے ہاتھ میں بیماری کی لکیر نہیں، بانی پی ٹی آئی سے متعلق اوریا مقبول جان کے حیران انکشافات


لاہور (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت کے حوالے سے بحث زور پکڑ گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے حامی صارفین کا دعویٰ ہے کہ عمران خان کی دائیں آنکھ میں سینٹرل ریٹینل وین آکلوژن نامی مرض کی تشخیص ہوئی ہے، جس نے ان کے مداحوں اور سیاسی حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔
اسی دوران صحافی و تجزیہ کار اوریا مقبول جان کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے ہاتھ میں صحت کی کوئی واضح لکیر موجود نہیں۔


شازیہ ذیشان کے یوٹیوب وی لاگ میں اوریا مقبول جان نے کہا کہ انہوں نے سابق وزیراعظم کا ہاتھ دیکھا ہے اور ان کے مطابق عمران خان کو زندگی میں کوئی بیماری لاحق نہیں ہو سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس لیے جب کوئی کہتا ہے کہ عمران خان بیمار ہو گئے ہیں تو مجھے یقین نہیں آتا۔ اوریا مقبول جان کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کی موت طبعی ہو گی حادثاتی موت کا امکان نہیں ہے۔
یہ دعوے سوشل میڈیا پر کافی زیرِ بحث ہیں اور عوام و سیاسی حلقوں میں عمران خان کی صحت اور قیاس آرائیوں کے حوالے سے دلچسپی کا سبب بنے ہوئے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert