دنانیر نے شادی کیلئے بلال عباس خان کو چُن لیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی انٹرنیٹ سینسیشنل سیلیبرٹی، اداکارہ دنا نیر مبین نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی کے لیے اداکار بلال عباس خان کو چنیں گی۔سوشل میڈیا انسٹا گرام پر دنا نیر کی ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک سوال میں بطور آپشن دیئے گئے 3 ناموں سے متعلق جواب دے رہی ہے۔
دنانیر کو تین معروف اداکاروں کے ناموں کا آپشن دیتے ہوئے پوچھا جاتا ہے کہ اِن اداکاروں میں سے وہ کس کے ساتھ شادی، کس کا قتل اور کس کے ساتھ ڈیٹ کرنا چا ہتی ہیں؟
View this post on Instagram
اس سوال کے جواب میں دنا نیر کا کہنا ہے کہ چونکہ احد رضا میر پہلے ہی سے شادی شدہ ہیں اسی لیے وہ احد رضا میر کو قتل اور بلال عباس خان سے شادی کرنا چاہیں گی۔
دنا نیر مبین نے تیسرے اداکار شہریار منور سے متعلق کہا کہ و ہ شہریار منور کے ساتھ ڈیٹ پر جانا پسند کریں گی۔