جب باقی سارے وار خالی گئے ہیں تو 9 مئی کے کیسز میں میرا نام ڈلوانے کی کوششیں کی جا رہی ہے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی


پشاور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے پہلے میرے بطور وزیراعلیٰ انتخاب میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی گئی، پھر منشیات اور سمگلنگ کے جھوٹے الزامات لگانے کی کوشش کی، پھر دہشت گردوں سے جوڑنے کی کوشش کی، اس کے بعد میرے آبائی علاقے کی عوام کو زبردستی انخلا پر مجبور کیا گیا تاکہ مجھے سیاسی طور پر نقصان پہنچائے۔
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا 9 مئی کے کسی کیس میں میرا نام تک نہیں لیکن اب جب کہ باقی سارے وار خالی گئے ہیں تو 9 مئی کے کیسز میں میرا نام ڈلوانے کی کوششیں کی جا رہی ہے۔پوری قوم کو یہ بات پتہ ہے کہ ’’جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی، اسی نے 9 مئی کرایا‘‘۔ لہذا میرے یا تحریک انصاف کے خلاف اتنی محنت اور سازشیں کرنے کی بجائے ان لوگوں کو پاکستانی قوم کے اصل نمائندے عمران خان کے ساتھ بیٹھ کر بات کر لینی چاہئے تاکہ ان کے اپنے پیدا کردہ بحرانوں اور مسائل سے پاکستان آگے بڑھ سکے اور یہاں دیرپا امن قائم ہو-

WhatsApp
Get Alert