کیٹ مڈلٹن نے دورۂ پاکستان کے وقت زیب تن کیا لباس دوبارہ پہن لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن نے دورۂ پاکستان کے دوران پہنا دلکش سبز لباس دوبارہ زیب تن کیا اور مداحوں کے دل جیت لیے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیٹ میڈلٹن نے پرنس ولیم کے ساتھ رائل ورائٹی پرفارمنس میں شرکت کی اور اس دوران انہوں نے وہی لباس زیب تن کیا جو انہوں نے اپنے 2019 کے پاکستان کے دورے کے دوران پہنا تھا۔

کیٹ میڈلٹن کو حال ہی میں سبز گاؤن اور سونے کی بالیاں پہنے دیکھا گیا۔ایسا لباس انہوں نے اس سے قبل اسلام آباد میں پاکستان کی قومی یادگار پر دورے کے دوران برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی تقریب میں پہنا تھا۔