وزیراطلاعات فواد چودھری ن لیگ میں شامل۔۔۔؟ دعوے نے تہلکہ مچادیا ،کارکنوں ہکا بکا
لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے دعویٰ کیا ہےکہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے (ن) لیگ میں شامل ہونے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف کیسز میں گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں اور ان کیسز میں انکوائریاں بھی ہوئیں
مگر عدم شواہد کی بنیاد پر یہ کیسز عدالتوں میں آگے نہیں بڑھ رہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ذاتی انتقام لینے پر عوام کے پیسے خرچ کر رہی ہے، شہزاد اکبر ملک سے فرار ہونے کیلئے موقع کی تلاش میں ہیں۔عطا تارڑ نے دعویٰ کیا کہ فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔