وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی آج رکنی میں عظیم الشان عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے


رکنی(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی آج رکنی میں عظیم الشان عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے ۔ڈسٹرکٹ بارکھان میں کوہ سلیمان کے نام سے نئے ڈویڑن کے قیام کے حوالے عوامی اجتماع منعقد کیا جارہا ہے ۔علاقے کی قبائلی و سیاسی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد عوامی اجتماع میں شریک ہوگی ۔

عوامی اجتماع کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے گئے ۔نئے ڈویژن کے قیام سے انتظامی و عوامی مسائل میں واضح کمی آئے گی ۔اہل علاقہ کی جانب سے نئے ڈویژن کے قیام کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے

WhatsApp
Get Alert