کراچی: باپ نے پسند کی شادی کرنے پر بیٹی داماد کو قتل کردیا


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں پیش آیا جہاں لڑکی کے باپ نے بیٹی اور داماد پر فائرنگ کی جب کہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری زخمی بھی ہوا۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے، دونوں نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور ان کا تعلق ٹھٹھہ سے تھا۔
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

WhatsApp
Get Alert