بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ بورڈ کا اجلاس: کینسر اور امراض قلب سمیت دیگر موذی بیماریوں کے علاج کیلئے 2 ارب 72 کروڑ روپے سے زائد کے نئے کیسز منظور

کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ) پارلیمانی سیکرٹری برائے سماجی بہبود حاجی ولی محمد نورزئی کی زیرِ صدارت جمعرات کے روز بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ کے بورڈ کا 24واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری سماجی بہبود عصمت اللہ قریشی، ایڈیشنل سیکرٹری صحت شہق بلوچ، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی ایڈیشنل سیکرٹری روحانہ کاکڑ، ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر سوشل ویلفیئر اشرف گچکی، پروگرام ڈائریکٹر بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ ثمینہ احسان بلوچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عنایت اللہ کاسی، محکمہ خزانہ کے بشیر احمد، ڈاکٹر زاہد محمود، ڈاکٹر فیروز اچکزئی، ثناء درانی، ضیا خان سمیت مختلف محکموں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں پروگرام ڈائریکٹر ثمینہ احسان بلوچ نے شرکاء کو بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ کے تحت کینسر، امراضِ قلب، امپلانٹ اور لِمب سیونگ ٹریٹمنٹ، گردوں کے آخری اسٹیج اور ڈائیلاسز، یرقان، جگر کی پیوندکاری، تھیلیسیمیا اور کوکلیئر امپلانٹ سمیت دیگر بیماریوں کے سابقہ کیسز اور پینل پر موجود ہسپتا
