بلوچستان میں 2 فروری سے انسداد پولیو مہم کا آغاز، 26 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف، غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کا حکم

کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ) چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبے بھر میں پولیو کی روک تھام اور خاتمے کیلئے جامع اور موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔ پولیو جیسے خطرناک مرض کو مکمل طور پر جڑ سے اکھاڑ پھینکنا انتہائی ضروری ہے۔ صوبائی حکومت پولیو کے خاتمے کو اولین ترجیح قرار دے کر مسلسل ویکسینیشن مہمات، نگرانی اور کمیونٹی شمولیت پر زور دے رہی ہے۔ 2025 میں صوبے میں ایک بھی پولیو کیس رپورٹ نہ ہونا اس کامیابی کی عکاسی کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی ٹاسک فورس برائے انسدادِ پولیو کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ ان کے اضلاع میں (LQAS) کی شرح 90 فیصد سے زائد ہونی چاہئے، تاکہ ویکسینیشن مہم کی کامیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے صوبے میں پولیو کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ کیونکہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے۔ اس کو ہر حال میں خ
