بلوچستان بھر میں سرکاری ملازمین پر بدترین تشدد اور گرفتاریاں قابلِ مذمت ہیں، نیشنل پارٹی ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے، اسلم بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ) نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدرچیئرمین اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں سرکاری ملازمین کے خلاف کریک ڈاوں اور بدترین تشدد کا سلسلہ جاری ہے جو مراعات وفاق ار تین صوبوں میں سرکاری ملازمین کو دی جارہی ہے بلوچستان میں وہ مراعات فراہم کرنا بلوچستان کے ملازمین کا حق اور صوبائی حکومت کا فرض ہے لیکن صوبائی حکومت ملازمین کے اس جائز مطالبہ سے نہ صرف انکاری ہے بلکہ آواز بلند کرنے والے ملازمین کو بدترین تشدد اور پابند سلاسل بنانے کا ارتکاب کررہاہے بلکہ ملازمین کے ساتھ ان کی حمایت میں صدائے احتجاج بلند کرنے والے سیاسی کارکنوں کو بھی گرفتار کیا جارہا ہے ، اا وقت نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر رمضان ہزارہ ، نیشنل پارٹی خضدار کے ضلعی صدر رہیس بشیر احمد بی ایس او پجار حب چوکی کے صدر عبدالمالک بلوچ ، نیشنل پارٹی حب کے رکن ارباب بلوچ ملازمین کے ہمراہ جیلوں میں بند ہیں اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ نیشنل پارٹی زبانی جمع خرچ کے بجائے حقیقی معنوں میں ملازمین کے ساتھ کھڑا ہے نیشنل پارٹی پارٹی بلوچستان کے محکوم عوام اور مظلوم طبقات کی نمائندہ جماعت ہے جو ہرقسم کے مشکل حالات میں اپنے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اسلم بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار ملازمین اور سیاسی رہنماوں کو جلد رہا کرکے ان کے جائز مطالبات تسلیم کیئے جاہیں۔
