بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان اور سابق وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب کابینہ کو مبار

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان اور سابق وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئی قیادت صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ بلوچستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں بھی مؤثر کردار ادا کرے گااپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے بی یو جے کے نومنتخب صدر منظوراحمد بلوچ، جنرل سیکرٹری شاہ حسین ترین، سینئر نائب صدر فرید اللہ، نائب صدر ظفر بلوچ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری کفایت علی، جوائنٹ سیکرٹری عدنان سعید فنانس سیکرٹری عصمت سمالانی اور مجلس عاملہ کے اراکین رضا الرحمن، سلیم شاہد، سید حاجی خلیل الراحمن، شہزادہ ذوالفقار، ارشد بٹ، مرتضیٰ زہری، محمد عامر اور محب اللہ کو مبارکباد پیش ک بلوچستان کے صحافیوں نے ہمیشہ صوبے کے مسائل، اور مثبت پہلوؤں کو ذمہ دارانہ انداز میں اجاگر کیا ہے اور ان مسائل کو اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے بی یو جے کی نومنتخب کابینہ بھی اسی روایات کو آگے بڑھاتے ہوئے بلوچستان کے مسائل کو بہتر اور مؤثر انداز میں پیش کرے گی سیاسی جماعتوں اور صحافتی تنظیموں کے درمیان باہمی تعاون ناگزیر ہے، کیونکہ مشترکہ کوششوں سے ہی بلوچستان کے مسائل کا حل ممکن ہے اور صوبے کا مثبت پیغام ملک بھر میں پہنچایا جاسکتا ہے۔
