بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن (بی ایچ سی سی) نے کوئٹہ کے نواں کلی اور جیل روڈ کے علاقوں میں غیر قانونی اور غیر محفوظ صحت کی دیکھ بھال کے طریقوں پر قابو پانے کے لیے اینٹی کوکری اور انفورسمنٹ آپریشن کیا۔ڈاکٹربسم آللہ خان کاکڑ


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)02 ڈینٹل کلینکس، 04 جی پی کلینکس پر جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 01 لیبارٹری اور 02 جی پی کلینکس کو نوٹس جاری کردیا گیا ۔
یہ کارروائیاں بی ایچ سی سی ایکٹ 2019 اور قابل اطلاق ضوابط کی خلاف ورزی میں عدم تعمیل، رجسٹریشن کی کمی اور مطلوبہ اہلیت کی عدم موجودگی کی وجہ سے کی گئیں۔ ڈاکٹر بسم اللہ خان کاکڑ
بلوچستان ھیلتھ کئیر کمیشن کے فوکل پرسن ڈاکٹر بسم اللّٰہ خان کاکڑ نے مزید کہا کہ بی ایچ سی سی بلوچستان بھر میں کم از کم سروس ڈیلیوری کے معیارات کو برقرار رکھنے، مریضوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اپنے مشن میں ثابت قدم ہے۔
عوام کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ صرف BHCC سےرجسٹرڈ اداروں سے صحت کی دیکھ بھال کی خدمات حاصل کریں۔

WhatsApp
Get Alert