حج ویزہ کے لیے سعودی بائیو میٹرک لازمی، گھر بیٹھے ایپ کے ذریعے بھی کی جاسکتی ہے، وزارت مذہبی امور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزارت مذہبی امور نے سعودی حج ویزہ کے لیے بائیو میٹرک کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ ترجمان وزارت نے کہا کہ تمام عازمین حج ’سعودی ویزہ بائیو‘ ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی بائیو میٹرک جلد مکمل کریں۔
وزارت کے مطابق حج ویزہ کے حصول کے لیے سعودی بائیو میٹرک کروانا لازمی ہے۔ اگر کسی عازم حج کے لیے ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک ممکن نہ ہو سکے تو وہ قریبی سعودی تاشیر سینٹرز سے 8 فروری سے قبل بائیو میٹرک مکمل کروا سکتے ہیں۔
ترجمان نے خبردار کیا کہ بائیو میٹرک مکمل نہ ہونے کی صورت میں حج ویزہ نہیں جاری کیا جائے گا۔ مزید براں، سعودی تاشیر سینٹرز کی تفصیلات اور بائیو میٹرک کے لیے رہنمائی پاک حج موبائل ایپ پر دستیاب ہیں۔
