وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ بم دھماکے کے مقام کا دورہ، سیکیورٹی فورسز کو شاباش اور امن پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا اعلان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں بم دھماکے کے مقام کا دورہ کیا اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کی سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے جوانوں سے ملاقات بھی ہوئی۔ آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان نے وزیر اعلیٰ کو واقعے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پولیس اور سی ٹی ڈی کے فوری اور مؤثر ردعمل پر بہادر جوانوں کو شاباش دی اور کہا کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف بروقت رسپانس قابل ستائش ہے، ریاست دشمن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور بلوچستان میں امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert