عمران خان کی دائیں آنکھ کی ریٹینل وین بند ہونے کی تشخیص ہوئی ہے، ڈائریکٹر پمز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر رانا عمران کا کہنا ہے کہ عمران خان کی دائیں آنکھ کی ریٹینل وین بند ہونے کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان کا پمز میں طبی پروسیجر 20 منٹ تک جاری رہا۔
اپنے بیان میں ڈاکٹر رانا عمران نے کہا کہ پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کے طبی معائنے میں عمران خان کی دائیں آنکھ میں بصارت کی کمی کی شکایت سامنے آئی ہے۔ اڈیالہ جیل میں ماہر امراضِ چشم نے عمران خان کی آنکھ کا مکمل معائنہ اور او سی ٹی ٹیسٹ کیا۔
انہوں نے تصدیق کی کہ عمران خان کو علاج کیلئے گزشتہ ہفتے کی شب پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ عمران خان کی آنکھ میں ‘اینٹی وی ای جی ایف’ انجکشن لگانے کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا ،آپریشن تھیٹر میں 20 منٹ تک جاری رہنے والے عمل کے دوران عمران خان کی حالت مستحکم رہی۔ ڈاکٹر رانا عمران کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو ضروری طبی ہدایات اور فالو اپ پلان کے ساتھ ڈسچارج کردیا گیا۔
