فورسز نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، نواب ثناءاللہ زہری کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی نواب ثناءاللہ خان زہری نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد حملوں کو ناکام بنانے پر پولیس اور سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کی کمر توڑ دی ہے جس کے باعث دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے دہشت گردی کے واقعات میں 10 پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے بہادر شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے واقعات کی سخت مذمت کی

WhatsApp
Get Alert