بی ایل اے کو بھارت کی سرپرستی حاصل، بھرپور کارروائی ہونی چاہیے، بیرسٹر گوہر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بی ایل اے انڈیا ہے اور انڈیا بی ایل اے ہے، ان کے خلاف بھرپور کارروائی ہونی چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشتگردی ایک ناسور ہے جس کا ہر صورت خاتمہ ہونا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہماری افواج کے جوانوں نے بھرپور کردار ادا کیا ہے اور دہشتگردوں کو چُن چُن کر مارا ہے، جس پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات خوش آئند ہے، یہ ملاقات خیبر پختونخوا کے مسائل سے متعلق تھی اور اس میں کسی قسم کی سیاسی بات چیت نہیں ہوئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے مطابق سیاسی مذاکرات کا مینڈیٹ محمود اچکزئی اور ناصر عباس کے پاس ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کا بائیکاٹ کرنے کے بجائے اس کا مقابلہ کرنا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اچھے ہمسایے کی طرح رہنا چاہتا ہے، لیکن بھارت باز نہیں آرہا اور بی ایل اے کو اکسا رہا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہاکہ دہشتگرد جہاں بھی ہوں، ان کے خلاف مؤثر کارروائی کا واحد راستہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد ہے۔

WhatsApp
Get Alert