عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اومی کرون کیسز بڑھنے پر یورپ اور امریکہ کےسرمایہ کار تشویش کاشکار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی خام تیل سوا چار فیصد سستا ہوکر اڑسٹھ ڈالر فی بیرل سےبھی نیچے آگیا جبکہ لندن برینٹ آئل پونے چار فیصد سستاہوکر اکہتر ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا۔نجی ٹی وی سٹی فورٹی ٹو کے مطابق اومی کرون کی تشویشناک لہر سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کوجھٹکالگ گیا۔ ایشیائی مارکیٹ کے بعد برطانوی امریکی سیشن میں بھی خام تیل کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، اومی کرون کے بڑھتے کیسز پر عالمی بازار میں خام تیل کے

سودوں میں فروخت کا رجحان رہا۔ ماہرین کی رائےہےکہ اومی کرون کیسز بڑھنے پر یورپ اور امریکہ کےسرمایہ کار تشویش کاشکار ہوگئے ہیں۔وائرس کے پھلاؤ پر نئی پابندیاں لگنے سے کاروباری سرگرمیاں محدودہونے کےخدشات نے خام تیل کی قیمتوں کو متاثر کرنا شروع کردیا، رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل چار اعشاریہ تین چار فیصد سستا ہوگیا۔ امریکی سیشن میں خام تیل 3ڈالر 20 سینٹس سستاہوکر 67 ڈالر 50 سینٹس فی بیرل تک گرگیا، بینچ مارک لندن برینٹ آئل بھی تین اعشاریہ سات پانچ فیصد سستاہوگیا، بینچ مارک لندن برینٹ آئل2 ڈالر 80 سینٹس سستاہوکر 70 ڈالر 70 سینٹس فی بیرل تک گرگیا ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ دسمبر کے اختتام پر خام تیل کی قیمت ستر ڈالر فی بیرل سےنیچے رہی تو پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا امکان ہوگا۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ نےروڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق…

5 hours ago

سوشل میڈیا پر اچھائی کے مقابلے میں برائی زیادہ پھیل رہی ہے ، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ) ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سوشل…

5 hours ago

عوام کو سوچنے کی دعوت دیتی ہوں ملک صرف مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہی ترقی کرتاہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ لانچنگ تقریب سے…

5 hours ago

خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف منسٹر ہمت کارڈ لانچ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ  )خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف…

5 hours ago

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نےوزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی…

5 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج…

6 hours ago