زیارت میں انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
پولیو مہم میں غفلت برداشت نہیں، ایک بچہ بھی رہ گیا تو کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر

زیارت(قدرت روزنامہ) ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ زیارت میں جاری دوسرے روزانسداد پولیو مہم کے سلسلے میں مانیٹرنگ افسران اور زونل سپروائزرکی ایوننگ ریویو میٹنگ کا انعقاد ڈسٹرکٹ زیارت میں جاری انسداد پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ تمام یوسی انچارج سے ڈپٹی کمشنر نے فردا فردا بریفنگ لی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا تمام یوسی انچارج کو ہدایت دی کی انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا جائے پولیو مہم ایک قومی مہم ہے اس میں غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا جو بھی پولیو ورکر اس مہم میں سستی کرے گا اس کے خلاف کاروائی کی جائے گا اگر غلطی سے ایک بچہ بھی مہم سے رہ گیا تو یہ مہم کامیاب نہیں ہوگا تمام پولیو ورکرز اس سلسلے مین اپنے کام کو ایمانداری سے ادا کریں۔
