میانمار میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میانمار میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میانمار میں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
حکام کے مطابق تاحال زلزلے سے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
