وفاقی آئینی عدالت کا PB-21 حب سے متعلق بڑا فیصلہ، علی حسن زہری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی آئینی عدالت نے بلوچستان کے حلقہ PB-21 حب میں انتخابی نتائج سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے علی حسن زہری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق درخواستوں پر ازسرِنو فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ درخواست سردار صالح بھوتانی کی جانب سے دائر کی گئی تھی، ۔ عدالت نے قرار دیا کہ الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ بلوچستان کے سابقہ احکامات قانون کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتے۔
وفاقی آئینی عدالت نے الیکشن کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے سابقہ احکامات کی روشنی میں، PB-21 حب کے 39 پولنگ اسٹیشنز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستوں کا فیصلہ دو ماہ کے اندر کرے۔

عدالت نے واضح کیا کہ اگر درخواست منظور ہوئی تو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے گی، اور اگر مسترد ہوئی تو قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔
عدالت نے حتمی فیصلے تک علی حسن زہری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل رکھنے کا حکم دیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert