یوم یکجہتی کشمیر: بلوچستان کے عوام کشمیری مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں، میر ظہور احمد بلیدی


**کوئٹہ (قدرت روزنامہ):** صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور بلوچستان کے عوام مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں، جو سات دہائیوں سے اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی قبضے اور بربریت کے باوجود کشمیری عوام کی غیر متزلزل جرات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ میر ظہور احمد بلیدی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ ہونے والے مظالم کا نوٹس لے اور ان کے حق خودارادیت کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

WhatsApp
Get Alert