بلوچستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے ، میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے پیغام ميں كها كه کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے بھارتی جبر و استبداد کے خلاف اپنی آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔پاکستان کے عوام کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔بلوچستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔انهوں نے مزىد كها كه یومِ یکجہتی کشمیر کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل عزم اور یکجہتی کے تجدیدِ عہد کا دن ہے۔بھارت کے مظالم کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، آزادی کی جدوجہد منزل پا کر رہے گی۔
