کسی سے ڈرنے والے نہیں، ہر فورم پر کشمیر کی بات ہمیشہ کرتے رہیں گے: نواز شریف

لاہور(قدرت روزنامہ)صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں، ہر فورم پر کشمیر کی بات ہمیشہ کرتے رہیں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر يوم يكجبتی کشمیر کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے لکھا کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں، ہم نے ہر فورم پر کشمیر کی بات کی ہے اور ہمیشہ کرتے رہیں گے۔
اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم پاکستان نے مزید لکھا کہ ہم اپنا فرض ضرور ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔
