پاکستانیوں کیلئے بڑا تحفہ ۔۔یکم جنوری سے پیٹرول مزید سستا۔۔؟؟ قیمت میں کتنی کمی ہو گی، بڑی خوشخبری آگئی

نیو یارک(قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کا امکان ہے۔ ممکنہ طور پرپاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات میں کمی یکم جنوری سے ہو گی۔ کورونا کی قسم اومیکرون جیسے جیسے بڑھتی جا رہی ہے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہوتی جا رہی ہیں ۔

برطانوی کام تیل کی قیمت میں دو ڈالر فی بیرل کمی دیکھی گئی جس کے بعد قیمت 71.52 ڈالر فی بیرل پر آگئی ۔نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 2.63 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد امریکی تیل فی بیرل 68.23 ڈالر کا ہو گیا ہے جبکہ یورپ میں لاک ڈاؤن پر تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے ۔دوسری جانب امریکی سٹاک مارکیٹ میں مندی کی لہر ہے جہا ایس اینڈ پی 500 اینڈیکس میں 5134 پوائنٹس کی گراوٹ ریکارڈ ہوئی ۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 4569.30 پر بند ہوا ۔