چاہت فتح کا بسنت کی مناسبت سے گانا ریلیز، صارفین کے دلچسپ تبصرے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مزاحیہ انداز میں گلوکاری کرکے سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان نے بسنت کی مناسبت سے نیا گانا ریلیز کردیا۔
چاہت فتح علی خان کے نئے گانے کے بول بندے باریاں ہیں، جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی ہے۔
سوشل میڈیا پر چاہت فتح علی خان کے نئے گانے کی ویڈیو شیئر کی گئی جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
Chahat’s Basant song #basant pic.twitter.com/Wo06i3JtJv
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) February 5, 2026
ایک صارف نے اپنے کمنٹ میں لکھا کہ حدیقہ کیانی پلیز اس بندے پر ہتک عزت کا مقدمہ کرو۔
حدیقہ کیانی پلیز اس بندے پرہتک عزت کا کیس کرو۔۔
— M.A.Hussain (@Noorjihassan522) February 5, 2026
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’یہ میں نے کیا سن لیا؟‘ جبکہ ایک صارف نے کہا کہ اس نے قسم کھائی ہے کہ رنگ میں بھنگ ڈالنی ہے۔
