پاکستان میں موبائل کالز اور انٹرنیٹ کتنا مہنگا ہونیوالا ہے؟ موبائل صارفین کو پریشان کردینے والی خبر آگئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ٹیلی کام سروسز پر ودہولڈنگ کی شرح میں 5 فیصد اضافہ کا امکان ہے ،حکومت نے ودہولڈنگ ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے پر غور شروع کردیا ،ودہولڈنگ ٹیکس بڑھنے سے پاکستان میں ٹیلی کام خدماتاور انٹرنیٹ بھی مہنگا ہوجائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 187 ملین ٹیلی کام سروس استعمال کرنے والے افراد میں سے 98 فیصد پری پیڈ صارفین ہیں ،
کم آمدن والے طبقہ سے تعلق رکھنے والے یہ صارفین ودہولڈنگ ٹیکس ایڈجسٹ بھی نہیں کراسکتے،وفاقی حکومت نے 21-2020 کے بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکس 12 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کیا تھا ،حکومت نے ودہولڈنگ ٹیکس 8 فیصد تک کم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی ،پاکستان ٹیلی کام سیکٹر پر ٹیکسوں کی بلند شرح کے حامل ملکوں میں شامل ہے ، جنوبی ایشیاء میں پاکستان کا شمار ٹیکسوں کی شرح کے لحاظ سے دوسرے سرفہرست ملک کے طور پر کیا جاتا ہے۔