پی ایس ایل فرنچائزحیدرآبادنے معروف آسٹریلوی کرکٹر سے ڈائریکٹ معاہدہ کرلیا

اسلا آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ کی نئی فرنچائزحیدرآباد نے معروف آسٹریلوی کرکٹر سے ڈائریکٹ معاہدہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فرنچائز حیدر آباد نے آسٹریلوی کرکٹر مارنس لبوشین کو ڈائریکٹ سائن کرلیا،مارنس لبوشین پی ایس ایل 11 میں حیدرآباد کی نمائندگی کریں گے۔
قبل ازیں پی ایس ایل کی نئی فرنچائز سیالکوٹ سٹالینز نے سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کو ڈائریکٹ سائننگ کے ذریعے اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا۔
فرنچائز نے اس معاہدے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا، جس کے ساتھ ہی اس بات کی تصدیق بھی ہو گئی کہ اسٹیو اسمتھ پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ سٹالینز نے اسٹیو اسمتھ کو 14 کروڑ روپے میں سائن کیا، جس کے بعد وہ پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert