عابد علی دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

کراچی(قدرت روزنامہ) قومی ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کو دوران میچ سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے عابد علی کو سینے میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان نے کے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔عابد علی قائداعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ کے پی کے اور سینٹرل پنجاب کے درمیان میچ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جارہا یے۔
واضح رہ کہ گزشتہ دنوں دورہ بنگلادیش کے دوران قومی ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا جس کے بعد آئی سی سی نے انہیں پلیئر آف دی منتھ کی کیٹیگری میں بھی شامل کیا تھا جبکہ عابد علی نے چٹاگانگ ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں 113 اور دوسری میں 91 رنز اسکور کیے تھے۔