فن و ثقافت شوبز

پانامہ پیپر کیس: ایشوریا رائے بچن سے تحقیقات میں کیا سوالات کیے گئے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اسٹار ایشوریا رائے بچن سے گزشتہ روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ممسلسل 5 گھنٹے پاناما پیپرز کی تحقیقات کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی تھی ۔
تحقیقات کے دوران اداکارہ سے ان کے غیر ملکی دوروں پر بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے کیونکہ پاناما پیپرز کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے خاندان کے افراد کے ساتھ جون سال 2005 میں دبئی میں برٹش ورجن آئی لینڈز کمپنی اور ایمک پارٹنرز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں شرکت کی تھی۔اس تفتیش کے دوران ایشوریا رائے نے کمپنی کے بارے میں کسی بھی معلومات سے انکار کیا ہے اور بتایا ہے کہ میٹنگ میں وہ نہیں بلکہ ان کے والد مرحوم کرشنا راج رائے تھے، جو تمام مالی معاملات کو سنبھالتے تھے۔
ان سے اپنے شوہر ابھیشیک بچن کے غیر ملکی بینک اکاؤنٹ میں لیبرلائزڈ ریمیٹنس اسکیم کا استعمال کرتے ہوئے ایک بڑی رقم جمع کرنے پر بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ بالی وڈ اسٹار ایشوریا رائے بچن کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 2016 میں دی انڈین ایکسپریس کی جانب سے انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس کے تعاون سے شائع ہونے والے پاناما پیپرز کی تحقیقات کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا تھا جس میں ہندوستان میں کئی اہم شخصیات کے نام شامل تھے۔

متعلقہ خبریں