ٹریفک پولیس کی کالے شیشوں کے خلاف مختلف مقامات پر کارروائی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ٹریفک پولیس نے ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کوئٹہ شہر کے مختلف مقامات پر کالے شیشوں کے استعمال کے خلاف مو¿ثر کارروائی کی اس کارروائی کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف 71 چالان جاری کیے گئے۔ٹریفک پولیس حکام کے مطابق موجودہ حالات کے پیش نظر کالے شیشوں کے استعمال سے عوام میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے، جس کے باعث اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عدالتی احکامات اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور کالے شیشوں کے استعمال سے گریز کریں تاکہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

WhatsApp
Get Alert