منی بجٹ!ٹیلی کام سیکٹر پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ،انٹرنیٹ بھی مہنگا ہونے کا امکان
لاہور(قدرت روزنامہ)ٹیلی کام سروس پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے اور تجویز ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر پندرہ فیصد کر دیا جائے۔ ودہولڈنگ
ٹیکس بڑھنے سے ٹیلی کام خدمات اور انٹرنیٹ بھی مہنگا ہوجائے گا۔ جس سے صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔
ذرائع ٹیلی کام سیکٹر کے مطابق پاکستان میں ایک سو ستاسی ملین ٹیلی کام سروس استعمال کرنے والے افراد میں سے اٹھانوے فیصد پری پیڈ ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ودہولڈنگ ٹیکس آٹھ فیصد تک کم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ جو پوری کرنے کی بجائے اب مزید ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھایا جا رہا ہے