اوورسیز پاکستانی ڈالروں کو پاکستان بھیجنے کی بجائے دبئی میں کیوں فروخت کرنے لگے؟تہلکہ خیز انکشاف

لاہور(قدرت روزنامہ)سمندر پار پاکستانیوں کا ڈالر پاکستان میں بھیجنے کی بجائے دبئی میں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔جس کی وجہ زیادہ قیمت قرار دی جا رہی ہے۔کیونکہ دبئی میں ڈالر 189 روپے پاکستانی میں فروخت ہو رہا ہے جب کہ یہ ڈالر پاکستان میں 180 روپے میں فروخت ہو تا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان میں ڈالر بیچیں تو 181 روپے ملیں گے جبکہ دبئی میں بیچو تو 189، اس لیے بیرون ملک افراد ڈالر پاکستان لانے کے بجائے دبئی میں فروخت کرکے روپیہ حوالہ ہنڈی کے ذریعے پاکستان بھیج رہے ہیں۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی سٹے بازی روکنے کے اقدامات کررہا ہے۔ مرکزی بینک نے ڈالر خریداری کی شخصی یومیہ اور سالانہ حدیں مقرر کیں ہیں جبکہ صحت اور تعلیم کی عالمی ادائیگیوں کی بھی حد کا تعین کیا گیا ہے۔ اس کے علاہ بائیومیٹرک تصدیق اور ہزار ڈالرز سے زائد خریداری پر دستاویزات جمع کرانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔