ملتان سلطانز کی نیلامی کل ، 5 کمپنیاں حصہ لیں گی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان سلطانز کی نیلامی کل شام چھ بجے لاہور میں ہو گی ، نیلامی براہ راست پی سی بی چینل پر نشر ہو گی۔
نیلامی کیلئے پانچ کمپنیوں کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا گیا ہے ، پی سی بی حکام کے مطابق آکشن کے دوران شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ اس آکشن کے بعد ملتان سلطانز کے مستقبل سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئے گی، جس پر شائقین کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔
پی ایس ایل مینجمنٹ کی جانب سے ملتان سلطانز کی نیلامی کا ایکس پر اعلان کیا گیا تھا، بڈرز میں علی ترین بھی شامل ہیں جو گزشتہ برس فرنچائز چھوڑنے کے بعد ایک بار پھر اسے واپس حاصل کرنے کے لیے میدان میں آئے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert