انہوں نے کہا کہ ملک میں اب بجلی ہے نہ گیس ، جہاں دیکھیں کرپشن ہی کرپشن ہے، بجلی گیس سمیت ہر چیز بند ، کرپشن ،نالائقی اور نااہلی عروج پر ہیں . انہوں نے کہا کہ عوام مسائل پر حکومتی وزراء کے متضاد بیانات مضحکہ خیز ہیں . شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین نیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب خاموش کیوں بیٹھے ہیں؟ چیئرمین نیب بتائیں کتنے سیاستدانوں سے ریکوری ہوئی؟ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے احتساب کا دن بھی جلد آئے گا . دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ تین سال میں حکمرانوں نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا، عمران نیازی صرف اپوزیشن سے انتقام کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، خارجہ پالیسی کا یہ عالم ہے کہ حکومت عالمی سطح پر اپنا موقف منوانے میں مکمل طور پر ناکام رہی، ملک کی بدقسمتی ہے کہ اسے ایک چندا مانگنے والا وزیر اعظم مل گیا . انکا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن کے نتائج موجود حکومت کی ناکامیوں کا کھلا ثبوت ہیں، پی ٹی آئی اب ختم ہورہی ہے ،جس کا واضح ثبوت خیبرپختونخوامیں پی ڈی ایم جماعتوں کی کامیابی ہے . خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں ہار پر وزیر اعظم عمران خان نے بھی ردِعمل دیتے ہوئے غلطیوں کا اعتراف کیا تھا اور کہا تھا کہ الیکشن میں غلط نمائندوں کا انتخاب بھی شکست کی وجہ بنا . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباس اور احسن اقبال حکمران جماعت تحریک انصاف پر برس پڑے . احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حالت سب کے سامنے ہے، انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت جس نے ملک میں گالم گلوچ کی روایت ڈالی .
متعلقہ خبریں