پاکستان کا کروز میزائل بابر ون بی کا کامیاب تجربہ، آئی ایس پی آر
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے کروز میزائل بابر ون بی کا کامیاب تجربہ کر لیا، آئی ایس پی آر نے تصدیق کر دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بابر کروز میزائل ون بی کا تجربہ رینج میں اضافے کے حوالے سےتھا، تجربے کا ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج اوردیگر حکام نے مشاہدہ کیا۔
صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے اس کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔