دنیا بھر میں 2021 میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ایشیائی شخصیات میں جنوبی کوریا کے مشہور بینڈ بی ٹی ایس (BTS) کے ممبر کم تاہیونگ دنیامیں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ایشیا ئی شخصیات کی فہرس میں پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ جنگ کوک اور جِمن اس فہرست میں بالترتیب دوسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں . اس فہرست میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں . جن میں کترینہ کیف، شاہ رخ خان، کرینہ کپور خان، پریانکا چوپڑا کے نام شامل ہیں . کترینہ کیف جوکہ رواں سال ساتھی اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کی وجہ سے میڈیا کی نظروں کا مرکز بنی رہی ہیں، انہوں نے بالی ووڈ نگری کے بادشاہ شاہ رخ خان اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بھی ہیچھے چھوڑ دیا ہے . اس فہرست کے مطابق، کترینہ کیف دنیا بھر میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں تیسرے نمبر پر ہیں . بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان جنہوں نے رواں سال اپنے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد میڈیا کی مزید توجہ حاصل کرلی تھی، اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہیں . جبکہ اداکار سلمان خان جوکہ رواں سال کترینہ کیف کی شادی میں مدعو نہ کیے جانے کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے، اس فہرست میں نویں نمبر پر ہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے ہندوستان کی فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان اور اداکار سلمان خان کو بھی مات دے دی ہے . رواں سال انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی جنوبی ایشیائی شخصیات کی فہرست سامنے آگئی ہے .
متعلقہ خبریں