کترینہ کیف نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کو مات دے دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے ہندوستان کی فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان اور اداکار سلمان خان کو بھی مات دے دی ہے۔رواں سال انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی جنوبی ایشیائی شخصیات کی فہرست سامنے آگئی ہے۔
دنیا بھر میں 2021 میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ایشیائی شخصیات میں جنوبی کوریا کے مشہور بینڈ بی ٹی ایس (BTS) کے ممبر کم تاہیونگ دنیامیں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ایشیا ئی شخصیات کی فہرس میں پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ جنگ کوک اور جِمن اس فہرست میں بالترتیب دوسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔ جن میں کترینہ کیف، شاہ رخ خان، کرینہ کپور خان، پریانکا چوپڑا کے نام شامل ہیں۔
کترینہ کیف جوکہ رواں سال ساتھی اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کی وجہ سے میڈیا کی نظروں کا مرکز بنی رہی ہیں، انہوں نے بالی ووڈ نگری کے بادشاہ شاہ رخ خان اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بھی ہیچھے چھوڑ دیا ہے۔
اس فہرست کے مطابق، کترینہ کیف دنیا بھر میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں تیسرے نمبر پر ہیں۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان جنہوں نے رواں سال اپنے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد میڈیا کی مزید توجہ حاصل کرلی تھی، اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔جبکہ اداکار سلمان خان جوکہ رواں سال کترینہ کیف کی شادی میں مدعو نہ کیے جانے کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے، اس فہرست میں نویں نمبر پر ہیں۔

Recent Posts

فحش فلموں کی اداکارہ کا ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلق کا اعتراف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ…

3 mins ago

تحریک انصاف کسی سے معافی نہیں مانگے گی، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ان…

16 mins ago

بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو…

26 mins ago

دفعہ 144 نافذ العمل ہے، 9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد پولیس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ…

40 mins ago

میں مغل بادشاہ نہیں تھا جو گندم کی درآمد و برآمد کا حکم دے دیتا، انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ وہ کوئی مغل…

50 mins ago

بھارت کیساتھ دوستی کروانے کا ٹاسک کسی شخصیت کو نہیں دیا گیا : اسحاق ڈار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور بھارت کی دوستی…

1 hour ago