پاک بھارت میچ کے متعلق کچھ دیر میں فیصلہ ہو جائے گا، محسن نقوی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کے متعلق کچھ دیر میں فیصلہ ہو جائے گا۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تو ہر وقت اچھی خبر کیلئے تیار رہتے ہیں،بنگلہ دیش نے ہم سے درخواست کی ہے کہ میچ کھیلیں،بنگلہ دیش کے آئی سی سی سے معاملات حل ہونے چاہئیں۔ہم نے بنگلہ دیش کے لئے سٹینڈ لیا تھا اور ان کی ہی بات کی ہے۔
علاوہ ازیں ملتان فرنچائز کی نیلامی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پی ایس ایل یا پی سی بی کی نہیں بلکہ پاکستان کی جیت ہے،وزیراعظم شہبازشریف نے نیلامی کے دوران 2 بار فون کیا اور مبارکباد دی،امید کرتےہیں پی ایس ایل مزید بہتر سے بہتر ہوگی۔
کچھ لوگ کہہ رہے تھے کہ یہ فرنچائز ایک ارب سے زیادہ نہیں جائےگی،کوشش تھی ملتان فرنچائز کو زیادہ سے زیادہ رقم پر فروخت کریں،پی ایس ایل کو دنیا کا سب سے بڑا برانڈ بناناہے۔ملتان سلطانز ایک اپنا برانڈ ہے اور اس سے محبت ہے،ایک اچھا ماحول بناہواہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹی20ورلڈکپ میں سارا معاملہ بنگلا دیش کا تھا،انتظار کررہے ہیں آئی سی سی کا کیا مؤقف آتاہے،آئی سی سی اور بنگلا دیش کے درمیان بات چیت چل رہی ہے،مہمان گھر چل کر آئے تو پھر سب کچھ بھول جاتےہیں۔

WhatsApp
Get Alert