کراچی، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد زخمی


کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ملیر 15 کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈرائیور واٹر ٹینکر چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔

WhatsApp
Get Alert