جس شخص نے بطور وزیراعظم ایوان میں بیٹھنا تھا ، وہ قبضہ مافیا کے ہاتھوں ناحق جیل میں ایک ایک دن گزار رہا ہے،شیر افضل مروت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رکن اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے مجھے عمران خان کی صحت ٹھیک نہیں لگ رہی ہے ، ان کا کوئی تسلی بخش علاج نہیں کیا گیا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ڈھائی سال سے عمران خان بے گناہ جیل میں پڑا ہوا ہے ، جس شخص نے اس ایوان میں بطور وزیراعظم مسند پر بیٹھنا تھا ، وہ قبضہ مافیا کے ہاتھوں ناحق جیل میں ایک ایک دن گزار رہا ہے۔یہ ظلم صرف عمران خان کے ساتھ نہیں ہو رہا، بلکہ پورے پاکستان کے ساتھ ہورہا ہے۔ عوام کو پاکستان کے آئین اور قوانین کے اعتماد ختم ہو گیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert