بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جیل میں مبینہ سختی کا جعلی بیانیہ آج ختم ہو گیا، عطاء تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ علیمہ خان اور بانی پی ٹی آئی کے دیگر اہلخانہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جیل میں مبینہ سختی اور نامناسب حالات سے متعلق پھیلایا جانے والا جعلی بیانیہ آج ختم ہو گیا۔
اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ روزمرہ کے معمولات، ڈائٹ پلان، رہن سہن اور کھانے پینے سے متعلق تفصیلات نے تمام ابہام دور کر دیئے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کو تمام سہولتیں میسر ہیں اور انہیں کسی عام قیدی سے کئی گنا زیادہ مراعات حاصل ہیں۔
خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں دستیاب سہولتوں سے متعلق سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی فرینڈ آف کورٹ سلمان صفدر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علاج کے باوجود عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد ہے، رپورٹ میں فوری آنکھ کے معائنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
