پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کا لیڈر اس وقت تکلیف میں ہے، ہمارے پاس آپشنز ہیں جس پر غور کیا جا رہاہے، سہیل آفریدی

پشاور (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی سہیل آفریدی نے اپنے معاونِ خصوصی شفیع جان، سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر گوہر علی خان، تیمور سلیم جھگڑا اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ کے پی کے ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا، پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کا لیڈر اس وقت تکلیف میں ہے، ہمارے پاس آپشنز ہیں جس پر غور کیا جا رہاہے، آج ہماری پارٹی کی کور کمیٹی، پارلیمانی کمیٹی، اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کی میٹینگ ہو رہی ہے، آس پر ہم لائحہ عمل بنائیں گے۔
سہیل آفریدی نے کہا، 900 دن سے زیادہ ہو گئے، عمران خان کی طرف سے صحت کی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی، آج اگر ہم آپ کو مدعو کر رہے ہیں تو اس مطلب ہے کہ بات سیریس ہے۔ اس حوالے سے ہم بھی سنجیدہ اقدامات اٹھائیں گے۔ سہیل آفریدی نے کہا ہم نے مل کر پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کے لیڈر کے لئے آواز اٹھانی ہے۔ ناجائز حکومت کے چنگل سے انہیں آزاد کروانا ہے۔ اس وقت وہ آواز ہمیں نظر نہیں آرہی، پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کا لیڈر اس وقت تکلیف میں ہے، ہمارے پاس آپشنز ہیں جس پر غور کیا جا رہاہے۔
