عادل بازئی خون کے کینسر میں مبتلا ہیں، جنید اکبر کا انکشاف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پارٹی کے ایم این اے عادل بازئی خون کے کینسر میں مبتلا ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمارے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو Lymphoma ہوگیا ہے۔ ڈاکٹرز نے تجویز دی ہے کہ علاج کیلئے انہیں بیرون ملک لے جایا جائے۔
جنید اکبر کے مطابق انہوں نے اس معاملے میں دو وفاقی وزرا سے ملاقات کی ہے لیکن بدقسمتی سے دونوں نے ہی ہاتھ کھڑے کردیے ہیں اور کہا ہے کہ وہ بے بس ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر عفاقی وزرا بے بس ہیں تو سب کو پتا ہے کہ حکومت کون چلا رہا ہے، سب کو پتا ہے کہ ان لٹیروں کو کس نے ہمارے اوپر مسلط کیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert