اسلام آباد خودکش دھماکے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی شدید مذمت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسلام آباد میں مسجد پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سلامتی کونسل کے صدر جیمز کاریوکی نے اپنے بیان میں کہا کہ 6 فروری 2026 کو اسلام آباد کی امام بارگاہ میں ہونے والے اس بزدلانہ حملے میں کم از کم 32 پاکستانی شہری جاں اور 92 زخمی ہوئے۔ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
سلامتی کونسل کے ارکان نے متاثرین کے خاندانوں اور پاکستان کی حکومت و عوام سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

WhatsApp
Get Alert