کوئٹہ میٹرک امتحانات، نااہل عملہ ناقص کارکردگی، ملبہ طلبہ پر ڈالے جانے کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایند سکینڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام ہونے والے نویں جماعت کے میتھ کے پرچے کے دوران گورنمنٹ ریلوے گرلز ہائی سکول سینٹر میں بدنظمی طالبات کامستقبل خطرے میں پڑگیاکنٹرولر امتحانات ضیاالحق نے نوٹس لیکر انکوائری شروع کردی تفصیلات کے مطابق نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے دوران ہفتے کے روز میتھ کا پیپر تھا گورنمنٹ ریلوے گرلز ہائی سکول میں سیکنڈ ٹائم ہونے والے پیپر کے دوران امیدواروں کے لیے ڈھائی بجے حال کھولا گیااورساڑھے تین طالبات کو انسر شیٹ دی گئی اس دوران ڈیوٹی پر مامور اسٹاف نے امیدواروں کی ایڈنٹس شیٹ پر حاضری نہیں لگائی ساڑھے پانچ بجے امیدواروں سے انسر شیٹ لے لی گئی اس دوران طالبات نے ایکسٹرا شیٹ مانگی توسپریڈینٹ نے کہا کہ پہلے والی انسرشیٹ کی ایڈنٹس نہیں لگائی آپ کوایکسٹرا شیٹ کیسے دیںجس پر طالبات نے منتیں کیں لیکن پھر بھی ایکسٹرا انسر شیٹ فراہم نہیں کی گئی جس پر بعض طالبات نے رونا شروع کردیا پھر بھی ڈیوٹی پر مامور اسٹاف نے کسی کی نہ سنی اسی دوران خاتون بورڈ اہلکار سے بھی سپرینڈینٹ کے درمیان تلخ کلامی ہوتی رہیاینڈنٹس لگانے کے لیے امیدواروں کو ہال میں روکا گیا تقریبا شام سو چھ بجے بچیوں کو ہال سے چھوڑا گیا ہال کے باہر کھڑے امیدواروں کے لواحقین بے چینی میں مبتلا رہے کنٹرولر امتحانات ضیاالحق نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا اس قسم کی شکایات موصول ہوئی ہیں چیئرمین نے واقعہ کو نوٹس لے لیا ہے انکوائری ٹیم تشکیل دیدی ہے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
