میری کوشش ہوتی ہے پاک بھارت میچ نہ دیکھوں، عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ پر اپنے خیالات کا اظہار کر دیا۔
صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے پاک بھارت میچ نہ دیکھوں کیونکہ فیملی کے ساتھ مل کر میچ دیکھتے ہیں تو ہار جاتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہار جیت سے فرق نہیں پڑتا لیکن لڑتے ہوئے نظر آئیں، میچ سے پہلے ٹینشن اور بعد میں ڈپریشن ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہمارے لڑکے جم کر کھیلیں گے، ہمارے نئے بولر عثمان سے بھارتی کھلاڑی بہت ڈر رہے ہیں، مجھے امید ہے آج ہم ایک منفرد رزلٹ دیکھیں گے۔
