فحش ویڈیو سکینڈل میں کون ملوث ہے؟ اداکارہ خوشبو میدان میں آ گئیں

لاہور(قدرت روزنامہ) فحش ویڈیو سکینڈل کا مقدمہ درج ہونے کے بعد سٹیج ایکٹریس خوشبو بھی میدان میں آ گئی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مجھ پر گھٹیا اور جھوٹے الزامات لگانے والوں پر کئی کیسز درج ہیں۔
گذشتہ روز لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ فحش ویڈیو کا صرف اور صرف مقصد میری شہرت کو نقصان پہنچا کر مجھے بدنام کرنا تھا۔ میں ان واقعات سے لاعلم ہوں، میرا ساتھی اداکارائوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ سب کچھ پری پلان تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں میڈیا کے سامنے بیٹھی ہوں، مجھ پر الزام لگانے والے ثبوت سامنے لائیں۔ اداکارہ خوشبو نے دعویٰ کیا کہ جس وقت فحش ویڈیوز کا سکینڈل سامنے آیا میں لاہور شہر میں موجود ہی نہیں تھی۔
سٹیج ایکٹریس نے کہا کہ شالیمار تھیٹر فحش ناچ گانے کا گھڑ بن چکا ہے۔ یہ سب چیزیں شروع کروانے والے وہی لوگ ہیں جن پر پہلے ہی ایسے مقدمات درج ہیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ بتایا جائے کہ عامر رنگیلا اور عمران شوکی سمیت دیگر کے پاس یہ فحش ویڈیوز کیسے پہنچیں۔ یہ ویڈیوز نہ تو میرے موبائل سے فلمبند ہوئیں اور نہ ہی آگے بھیجی گئیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ شالیمار تھیٹر کے ہر کمرے اور ہر جگہ پر کیمرے لگائے گئے ہیں۔ ملک طارق پر جوے اور فحش ویڈیوز کے لاتعداد کیسز درج ہیں۔