سارہ علی خان نے ایسا گھٹیا گانا گایا، لوگوں نے کان بند کر لیے! ویڈیو دیکھیے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان ان دنوں فلم ’اترنگی رے‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اس دوران وہ ایک ریئلٹی شو میں پہنچیں اور وہاں‌ ایسا گھٹیا گانا گایا کہ اس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہی ہے۔

جب بھی کوئی بہترین گانا گاتا ہے، تو ایسا لگتا ہے کہ آپ اسے سنتے رہیں۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر کوئی شخص گھٹیا اور بے سرے انداز میں گانا گائے اور مجبوری میں آپ کو اسے سننا پڑے تو آپ کیا کریں گے؟

ایسا ہی کچھ اس وقت ہوا جب معروف اداکارہ سارہ علی خان حال ہی میں ایک ریئلٹی شو کے سیٹ پر پہنچیں۔ شو میں سارہ ایک چھوٹی بچی کو خوش کرنا چاہتی تھیں۔ جس کی وجہ سے جب اداکارہ نے گانا گانا شروع کیا تو لوگ ان کا گایا ہوا گانا سن کر ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گئے۔

سارہ علی خان اپنی فلم ‘اترنگی رے’ کی تشہیر کے لیے اس ریئلٹی شو میں پہنچی تھیں۔ اس دوران اداکارہ کو سب کے ساتھ مذاق کرتے دیکھا گیا۔ شو میں ایک موقع ایسا بھی آیا جب اداکارہ نے اپنے ساتوں نوٹ لگانے کی کوشش کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Filmfare (@filmfare)


اس ریئلٹی شو میں سارہ علی خان نے ایک چھوٹی سی لڑکی کو گود میں لئے رکھا۔ سارہ نے جیسے ہی یہ گانا گانا شروع کیا شو میں موجود تمام لوگ زور زور سے ہنسنے لگے۔خاص بات یہ ہے کہ پورا گانا گاتے ہوئے انھیں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہیں ہوئی۔ شو کے ججز وشال ددلانی اور شنکر مہادیون بھی سارہ کو اس طرح کا ایک بے ہنگم گانا گاتے دیکھ کر دنگ رہ گئے۔
سارہ علی خان کی ریئلٹی شو میں گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے۔ سارہ کے گانے پر صارفین مضحکہ خیز تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا- ‘ایسا گانا گانے نے بچی کی زندگی خراب کر دی’۔ ایک اور صارف نے لکھا – ‘لگتا ہے لڑکی بور ہو گئی ہے’۔ تیسرے صارف نے لکھا کہ ‘اسے آٹو ٹیون بنائیں لیکن کم از کم یہ ٹونی ککڑ سے بہتر ہے۔’